پاکستان کےکس شہر میں آج سےمکمل لاک ڈاؤن ؟ جانیے!

Apr 26, 2021 | 14:10:PM
پاکستان کےکس شہر میں آج سےمکمل لاک ڈاؤن ؟ جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو۔۔ مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ سطح تک جانے کے بعد خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں  آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف نے کہا کہ مردان میں لاک ڈاؤن کے تحت تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خور ونوش کی دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ 51 فیصد شرح خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور نوبت مکمل لاک ڈاؤن تک آپہنچی۔

این سی اوی سی کے مطابق گذشتہ ہفتے لوئر دیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد، مالاکنڈ میں 24 فیصد اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں 22 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 15فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح  بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 10 فیصد رہی۔چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 19فیصد سے زائد جبکہ فیصل آباد میں 16فیصد رہی۔دوسری جانب لاہور کے 16 سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یوز 86 فیصد بھرگئے ہیں۔