چند عادات سے پرہیز کریں ماہ رمضان اچھا گزر ے گا 

Apr 26, 2021 | 14:36:PM
 چند عادات سے پرہیز کریں ماہ رمضان اچھا گزر ے گا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ماہ صیام میں چند عادات سے پرہیز کر کے اس مہینے کو با آسانی اور خوش اسلوبی سے گزارا جا سکتا ہے۔رمضان کے مہینے میں سب سے زیادہ نیند کے اوقات متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ساری روٹین پر اثر پڑتا ہے، اکثر افراد رمضان کے مہینے میں ہر وقت نیند میں نڈھال نظر آتے ہیں جبکہ پیشگی منصوبہ بندی سے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھانے کے فوراً بعد سونا انسانی صحت کے لئے مضر صحت عادت ہے، رمضان میں یہ عادت اس لئے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے کیونکہ ہمارے جسم کو کھانا بہت دیر بعد ملتا ہے جسے ہضم کرنے میں اور انسانی جسم میں جذب ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے، اس عادت سے بد ہضمی، گیس کا ہونا، بوجھل پن اور تھکاوٹ بڑھ جاتی ہے، مزید وزن میں اضافہ اور دل کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔رمضان کے دوران کیفین کا زیادہ استعمال باعث نقصان ثابت ہو سکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ کافی یا چائے پینے سے انسانی جسم میں محفوظ پانی خارج ہو جاتا ہے اور انسان بہت جلد ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو سکتا ہے۔رمضان کے دوران صرف دو وقت کے کھانے کے دوران جب اچانک مرغن غذاؤں کا استعمال شروع کر دیا جائے تو جسمانی نظام غیر متوازن ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول لیول بڑھنے کے نتیجے میں روزہ دار بہت جَلد بیمار پڑ سکتا ہے۔افطار کے دوران سادہ یا لیموں پانی کو ترجیح دینی چاہیے، اس دوران کولا ڈرنکس اور بہت زیادہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے صحت پر مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔سحری کے وقت سب ہی کے لئے اٹھنا نہایت مشکل ہوتا ہے مگر سحری کیے بغیر روزہ رکھنا اچھی عادت نہیں ہے، سحری کے وقت ا±ٹھنا اور سحری کر کے روزہ رکھنا ایک صحت مندانہ عمل ہے ، سحری کرنے سے انسانی جسم کی سائیکل متوازن اور نظام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے.

یہ بھی پڑھیں: 22 افراد کو  کورونا وائرس سے متاثر کرنے والا شخص  گرفتار