بھارتی حکومت کا فیصلہ، ٹوئٹس کو سینسر کرنیکا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مودی حکومت نے کورونا کی بدترین صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کی درخواست دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق بھارتی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو ایک درخواست دی ہے جس میں کورونا کی صورتحال سے بہتر انداز میں نہ نمٹنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر کو جن ٹوئٹس کا حوالہ دیا گیا ہے ان میں کئی بھارتی قانون دانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ کیا ہے جس میں ٹوئٹس کو سینسر کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس میں حکومت نے قانونی طور پر درخواست کی ہے جب کہ حکومت نے اس درخواست میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کا حوالہ دیا ہے۔اس حوالے سے ٹوئٹر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب ہم کوئی مصدقہ قانونی درخواست وصول کرتے ہیں تو ہم اس کا ٹوئٹر قوائد و ضوابط اور مقامی قانون کے تحت جائزہ لیتے ہیں، اگر مواد ٹوئٹر کے قوائد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے پلیٹ فارم سے ہٹادیا جاتا ہے۔
بھارتی وزارت ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر کو 100 پوسٹیں ہٹانے کی درخواست کی ہے جو کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات اور بھارت کی صورتحال پر خوف پھیلانے پر مبنی ہیں جب کہ یہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس:شواہد نہ ملنے پر ضمنی ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ