مفتی منیب الرحمان سمیت دیگرعلماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری

Apr 26, 2021 | 15:38:PM

(24نیوز)سندھ حکومت نے مفتی منیب الرحمان اور دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی حمایت پر سندھ حکومت نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لئے تٖفصیلات طلب کرلی ہیں۔
عید پر سرکاری ملازمین کو پورے ایک ہفتے کی چھٹیاں ملنے کا امکان
ذرائع کے مطابق فہرست میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ حاجی رفیق پردیسی، غلام غوث بغدادی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کا نام بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے دستاویزات مکمل کرکے سی ٹی ڈی کو بھجوائی جارہی ہیں، اور فہرست میں شامل تمام افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

 
 یہ بھی پڑھیں:    دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی عالمی فہرست میں پاکستان کا نام شامل

مزیدخبریں