وفاقی حکومت اپنے لئے خود گڑھے کھود رہی ہے،مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کے خلاف کون سازش کرے گاوہ تو خود اپنے لئے گڑھے کھود رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھ پر جیتنے بھی الزام لگائے لیکن کورونا وبا کو سنجیدہ لیاجائے ۔سندھ میں کورونا وبا کی صورت حال دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہے لیکن ایک ہفتے ہیں مریضوں کی تعداد اور شرح اموات دگنی ہوگئی ہے جس کے باعث سندھ حکومت پریشان ہے،تعلیمی ادارے فوری بند کرنے اور سرکاری دفاتر میں حاضری 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 29 اپریل سے بند کردی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول اداروں کی مدد کےلئے فوج بلانے کی آج درخواست کی جائے گی۔ یوم علی کے جلوس کیلئے مساجد کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کی تجویز دی ہے، اپریل کا مہینہ کورونا وبا میں پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے بدترین ہے،عید کے بعد ٹرین سروس اور اندرون ملک پروازیں بھی بند کردی جائیں گی ائیرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک دوبارہ فعال کردی گئی ہے،نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کو بھی چیک کیا جائے گا،شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اس عید پر آبائی علاقوں کو ناجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 تک پہنچ گئی، اسد عمر