پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس شروع، پیپلزپارٹی اور اے این پی کی علیحدگی اور عید کے بعد حکومت مخالف لانگ مارچ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت مخالفت اتحادی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس شروع ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی ارکان کو اجلاس میں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔پیپلزپارٹی اور اے پی این کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہیں۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے علاوہ عید کے بعد حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے پر پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن کے پیپلزپارٹی سے اختلافات شروع ہو گئے جس کے بعد پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو وضاحت کے نوٹس بھیجے گئے جس کا دونوں جماعتوں نے جواب نہیں دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت اپنے لئے خود گڑھے کھود رہی ہے،مراد علی شاہ