اب سمجھ آئی اس حکومت کو سہارا کون دے رہا ہے،فیصل کریم کنڈی

Apr 26, 2021 | 18:01:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ یہ بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ کون اس حکومت کو سہارادے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آب تو یہ بات بھی واضح ہے کہ استعفی کون نہیں دینا چاہتے تھے اور کون اس پر سیاست کر رہا تھا ۔کل تو ان باتوں سے بھی پردہ اٹھ گیا اور یہ واضح ہو گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے کیوں علیحدہ کیا گیا ۔ عوام کے لئے ہمیشہ ایک ہی پارٹی نے جدوجہد کی ہے جو ہمیشہ جمہوری طور اور طریقہ پر چلتی ہے۔ امید ہے آج کے پی ڈی ایم اجلاس میں مریم نواز کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیا آج پی ڈی ایم کا اجلاس عمران حکومت کو 5 سال پورے کروانے کی حکمت عملی کا اعلان بھی کرے گا۔ پیپلز پارٹی نے جو بھی حکمت عملی بتائی اس پر سب سے پہلے عملدرآمد کر کے بھی دکھلایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈیل کے الزامات لگانے والے ،پہلے اپنا کئے کا جواب دے ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن کی بات کی تو سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے کی اور جیت کر بھی دکھایا۔ عمران سلیکٹڈ حکومت کو ہر مقام پر شکست دے کر ثابت کیا۔کہ عوام اس نالائق حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔
 انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے استعفوں کی حکمت عملی پر بات کی تھی وہ اس پر عملدرآمد کر کے بھی دکھائیں گی، امید ہے آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کی حکمت عملی اور تاریخ کا بھی اعلان ہوگا،امید ہے لانگ مارچ اور دوسرے تمام طریقوں سے 5 سال پورے کروانے پر بھی غور ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات طے

مزیدخبریں