کورونا کاخوف ۔۔ آئی پی ایل کھیلنے والےآسٹریلین کھلاڑیوں نے بڑا اعلا ن کر دیا

Apr 26, 2021 | 18:17:PM
 کورونا کاخوف ۔۔ آئی پی ایل کھیلنے والےآسٹریلین کھلاڑیوں نے بڑا اعلا ن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نظام صحت مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے اور آکیسجن کی کمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں اور ان کے اہلخانہ کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس خراب صورتحال میں بھی انڈین پریمیئر لیگ کو جاری رکھنے پر منتظمین پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر تین آسٹریلین کرکٹرز نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔آئی پی ایل سیزن کے وسط میں ہی اس سال کنارہ کشی اختیار کرنے والوں میں آسٹریلیا کے انڈریو ٹائی، ایڈم زامپا اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔

لیگ میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے اینڈریو ٹائی ممبئی سے براستہ دوحہ اپنے آبائی شہر سڈنی واپس لوٹ گئے ہیں جس کی وجہ انہوں نے بائیو سیکیور ببل کی سخت زندگی اور آسٹریلیا کی جانب سے سرحدوں کی ممکنہ بندش کو قرار دیا۔انہوں نے  انکشاف کیا کہ چند دیگر کھلاڑی بھی میرے نقش قدم پر چلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ میں کس راستے سے وطن واپس لوٹا ہوں۔

فاسٹ باولر نے کہا کہ کچھ تحفظات تھے، مجھے نہیں پتہ کہ کیا میں ایسا کرنے والا واحد کھلاڑی ہوں کیونکہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ادھر آسٹریلین کرکٹرز ایڈم زامپا اور کین رچرڈسن بھی وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس کی ان کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے تصدیق کردی ہے۔

Official Announcment:

رائل چیلنجرز بنگلور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایڈم زامپا اور کین رچرڈسن ذاتی وجوہات کے سبب وطن واپس لوٹ رہے ہیں اور لیگ کے بقیہ سیزن میں دستیاب نہیں ہوں گے، فرنچائز مینجمنٹ ان کے فیصلے کا احترام اور مکمل تعاون کرتی ہے۔
گوکہ فرنچائز نے دونوں کھلاڑیوں کی واپسی کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے لیکن یہ مانا جا رہا ہے کہ زامپا اور رچرڈسن کی واپسی کی وجہ بھی بھارت میں تیزی سے کورونا کا پھیلاو ہے۔
ان تین کھلاڑیوں کی دستبرداری کے باوجود اہم آسٹریلین کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل وغیرہ اب بھی لیگ کا حصہ ہیں اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔صرف آسٹریلین کرکٹرز ہی نہیں بلکہ نامور بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون بھی اس سال انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ ایڈیشن کے بقیہ ایڈیشن سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
آسٹریلین کرکٹرز کی واپسی سے زیادہ بڑا دھچکا ایشون کی لیگ سے دستبرداری ہے اور اسی وجہ سے اس سال ایونٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کہ آیا ٹورنامنٹ پایہ تکمیل تک پہنچ پائے گا یا نہیں

دوسری جانب بھارت کے مشہور انگریزی روزنامہ نے ملک میں انڈین پریمیئر لیگ کا ایونٹ جاری رکھنے پر ٹورنامنٹ کی کوریج احتجاجاً منسوخ کردی ہے۔
اخبار نے آج ایک اور ٹوئٹ کی جس میں لکھا کہ وہ آئی پی ایل کے لیے مختص جگہ پر یہ خصوصی تصاویر اور مواد شائع کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ لڑکے کی غیر اخلاقی حرکت