ہیلتھ کیئر سسٹم پر شدیددباﺅ ،ضرورت پڑی تو انڈسٹری کیلئے آکسیجن بھی ہسپتالوں کو دینا پڑےگی ، میجر جنرل بابرافتخار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت کورونا کی تیسری لہر جاری ہے،مریضوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباﺅ ہے ،ضرورت پڑی تو انڈسٹری کیلئے آکسیجن بھی ہسپتالوں کو دینا پڑے گی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک حدتک بڑھ گئی ہے ،ملک بھر کے مثبت شرح والے 16 شہروں میں پاک فوج تعینات ہے ،ان کاکہناتھا کہ کورونا سے دنیابالخصوص ہمارا خطہ شدید متاثر ہور ہا ہے ،51 شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے ،کورونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک حدتک بڑھ گئی ہے،16 شہروں میں پاکستان آرمی کی تعیناتی کردی گئی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 23 اپریل کو 157 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی زندگی سے محروم ہو گئے ،اس وقت 570 افراد وینٹی لٹرپر ہیں 4 ہزار سے زائد کی کشیدہ صورتحال ہے،میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ پاکستان میں شرح اموات 2 اعشاریہ 16فیصد تک پہنچ چکی ہے ،این سی سی نے کورونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے کئے ،ملک میں فوج کو سول اداروں کی مدد کیلئے طلب کیاگیا ،پاک فوج تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ قانون پر عملدرآمد کو بنیادی ذمہ داری سول اداروں کی ہے ،امن کیلئے پاک فوج سول اداروں کی بھرپور مددکرے گی ۔