حکومت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عیدالفطر کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ،مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں حکومت کے خاتمے اور حکومت سے نجات کیلئے پرعزم ہیں، پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے، کچھ ساتھی جو علیحدہ ہوئے ان کو نظر ثانی کی اپیل کی اس پر قائم ہے، انہیں اپنی غلطی کو تسلیم کرنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے رویوں پر غورکیاگیا،اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی جانب سے تاحال جواب نہ آنے پر بھی غور کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے عید الفطر کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی سفارش کی،سٹیئرنگ کمیٹی نے عوامی رابطہ مہم کے مندرجات کو حتمی شکل دیدی،سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی میں سربراہی اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سربراہی اجلاس میں معیشت کی بہتری کیلئے تجاویزپرغورکریں گے، عوامی ریلیف کیلئے ہمیں ماہرین کی مددبھی لینی پڑی گی،سربراہ پی ڈی ایم کاکہناتھا کہ ملک میں کوروناکارونارویاجارہاہے،لاک ڈاؤن کئے جارہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کوروناویکسین خریدنے میں سب سے پیچھے ہے،کوویڈ کی وجہ سے نزلہ گرتاہے توعوام پرگرتا ہے، حکومت نے نزلہ اورزکام کیلئے بھی کوئی دوائی بیرون ملک سے نہیں منگوائی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھر ہو جاﺅ یا ادھر، تیتر بٹیر نہیں چلے گا،شاہ محمود کی جہانگیر ترین گروپ پر تنقید