ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس واپس لیا جائے، ماہرین تعلیم کا وزیراعظم کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کے 150 ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے خط میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹاکر ایچ ای سی کو وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا گیا۔ چیئرمین کے عہدے کی مدت کو حاصل قانونی تحفظ ختم کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے۔
ماہرین تعلیم و سول سوسائٹی رہنما نے خط کے ذریعے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی کو آزاد قومی ریگولیٹری باڈی کی حیثیت سے بحال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دارلڑکی کے دھماکے دار انکشافات