مولانا طارق جمیل کے پہلے آئوٹ لیٹ کا افتتاح 

Apr 26, 2021 | 20:53:PM
مولانا طارق جمیل کے پہلے آئوٹ لیٹ کا افتتاح 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہریوں کا انتظار ختم ،عید کے پرمسرت موقع پر ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے ملبوسات کے برانڈایم ٹی جے کے پہلے آئوٹ لیٹ کا افتتاح کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ربن کاٹ کر اپنے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کیا، اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ علما کرام تجارت بھی کریں تاکہ مدارس کے مالی مسائل حل ہوسکیں نے مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر کورونا کی وبا سے چھٹکارے کے لئے خصوصی دعا کی۔
کورونا ایس اوپیز کے تحت آوٹ لیٹ کو شہریوں کےلئے کھول دیا گیا، جہاں شہریوں کو مشرقی اور روایتی فیشن کا چہرہ بننے والے برینڈ ایم ٹی جے کی جانب سے افتتاح کے پانچ روز تک جدید قابل بھروسہ مصنوعات پر 20فیصد تک کی خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے۔
ایم ٹی جے کے مزید آئوٹ لیٹس پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلد کھولے جائیں گے، نئے رجحان کے ساتھ مشرقی اور اسلامی برانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی دینی مدارس کے طلبا سمیت دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس واپس لیا جائے، ماہرین تعلیم کا وزیراعظم کو خط