طلبہ کے نئے داخلوں سے متعلق وزیرتعلیم کااہم اعلان

Apr 26, 2021 | 21:09:PM

(24 نیوز)طلبہ کے دس لاکھ داخلوں کا ہدف پورا کرنے کا معاملہ،سکولوں میں طلبہ کے نئے داخلوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار پر پہنچ گئی،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ باقی داخلوں کا ہدف فروری 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا رواں تعلیمی سال میں طلبہ کے دس لاکھ داخلوں کا ہدف پورا کرنے کا معاملہ،سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار پہنچ گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئیٹ میں داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سکولوں میں لڑکوں کے داخلوں 2 لاکھ 43 ہزار سات سو ہوئے ہیں جبکہ لڑکیوں کے سکولوں میں نئے 2 لاکھ 87 ہزار نئے داخلے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود سکولوں میں داخلہ مہم جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دس لاکھ داخلوں کا ہدف فروری 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔یادرہے کہ داخلہ مہم کا آغاز یکم فروری سے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کااعلان

مزیدخبریں