وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کی سفارشات تیار

Apr 26, 2021 | 21:28:PM
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کی سفارشات تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کی سفارشات تیار کرلی گئیں ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈاکٹر اعجاز منیر کے تبادلے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اعجاز منیر ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی تعینات کئے جائیں گے، وزیر اعظم نے ڈاکٹر اعجاز منیر کی بطور ریکٹر تعیناتی کی سمری منظور کرلی۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار افضل لطیف کے بھی تبادلے کا امکان، افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کرنے کی تجویز افضل لطیف ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رہ چکے ہیں۔

سیکرٹری فنانس ڈویژن کامران علی افضل کا 3 ماہ کی رخصت لینے کا فیصلہ۔ سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد کو سیکرٹری فنا نس ڈویژن لگائے جا نے کی تجویز۔
واضح رہے کہ 24 نیوز نے 21 اپریل کو سمری وزیراعظم دفتر بھجوانے کی خبر دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:طلبہ کے نئے داخلوں سے متعلق وزیرتعلیم کااہم اعلان