پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں جو 16 میں سے صرف 4 فنکنشز پر پورا اترتے ہیں، ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کیلئے آکسیجن اور ضروری سٹاک موجود نہیں، سٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ ہنگامی طور پر فعال کرنے میں بھی مسائل ہیں۔
اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہمارے پاس کورونا ایمرجنسی کیلئے آکسیجن اور ضروری سٹاک موجود نہیں ہے، این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹرز بنا رہی ہیں لیکن ہمارے وینٹی لیٹرز 16 میں سے صرف 4 فنکشنز پر پورا اترتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلبہ کے نئے داخلوں سے متعلق وزیرتعلیم کااہم اعلان
ان کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و پیداوار سے سٹیل ملز کے پلانٹ سے متعلق بات ہوئی ہے، سٹیل ملز سے آکسیجن ہنگامی طور پر فعال کرنے میں وقت لگے گا، اگر ایسا ہوجائے تو اچھی بات ہے لیکن لگتا ہے کہ اس میں مسائل ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ کورونا سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہم سے جو بھی بھارت کیلئے ہوسکا ضرور کریں گے، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، بھارت کے ساتھ پوری ہمدردیاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں بلکہ بزنس کیلئے ماحول اور مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے، ہمیں لوکل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں برطانوی قسم کا کورونا پھر رپورٹ