شوگر مافیا کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

Apr 26, 2021 | 21:45:PM
شوگر مافیا کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شوگر مافیا کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ابو بکر خدا بخش کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے والے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر رضوان نے شوگر مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف خود انکوائری کی تھی۔
اس کے علاوہ بھی چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں ملوث دیگر بااثر سٹہ بازوں اور شوگر ملز مالکان کے خلاف تمام مقدمات درج کرنے سے لیکر تفتیش کرنے اورسٹیٹ بینک سمیت ایف بی آر اور دیگر اداروں سے ملنے والے شواہد کی جانچ پڑتال اپنی نگرانی میں کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس واپس لیا جائے، ماہرین تعلیم کا وزیراعظم کو خط
ذرائع کے مطابق اس دوران جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اور ڈاکٹر رضوان کو دھمکیاں بھی ملیں اور تعاون کرنے پر انعامات کا لالچ بھی دیا گیا مگر انہوں نے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی نہ روکی بلکہ مزید شواہد جمع کئے۔ اب انکوائری کا ستر فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے، مگر عین وقت پر ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کر دیا گیا ، اگرچہ وہ اس ٹیم کا حصہ رہیں گے مگر ہیڈ آف جوائنٹ انویسٹی گیشن کے طور پر نہیں۔
دوسری جانب یہ تاثر بھی دیا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین اور شہباز شریف کو بچانے کیلئے ان کو تبدیل کیا گیا ہے کیونکہ ڈاکٹر رضوان نے کسی دباو¿ میں آئے بغیر تحقیقات مکمل کرنے پر زور دیا تھا اور ٹیم کے باقی افسران اور اہلکاروں کو بھی ہمت حوصلے بلند رکھنے اور انکوائری مکمل کرنے پر زور دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کارآمد نہیں، شبلی فراز