(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل میں کہا ہے کہ آج کا پی ڈی ایم کا اجلاس پی پی پی اور اے این پی کے بغیر ایک افطار پارٹی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم توڑنے پر ایک دوسرے کو واہ واہ کہنے کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی نے "انجمن ستائش باہمی" کا اجلاس بلایا۔ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد نہ کوئی اعلان ہوا نہ لائحہ عمل بتایا گیا۔ کیا مولانا فضل الرحمان بھی ن لیگ کی طرح عمران خان کو بچانا چاہتے ہیں؟
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ کیا پی ڈی ایم اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف ن لیگ کے موقف پر اتفاق ہوگیا؟ حیرت ہوئی کہ پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے استعفوں کا اعلان نہیں کیا۔ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نہ گرانے کا اعلان کرنے والی ن لیگ پی پی پی سے استعفے لیکر صرف سندھ حکومت گرانا چاہتی تھی ۔سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا باپ کے باپ کے کہنے پر ن لیگ نے پی ڈی ایم کو پی ٹی آئی بچائواتحاد بنادیا، صاف نظر آرہا ہے کہ جب عمران خان کی حکومت ڈولتی دیکھی تو سازش کے تحت پی ڈی ایم کو توڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دارلڑکی کے دھماکے دار انکشافات