40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسن لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین لگوانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے اگلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 27 اپریل سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا جبکہ اس دوران 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کا عمل بھی جاری رہے گا۔اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسی نیشن کے لئے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ قتل کے الزام میں گرفتار