"سب پھڑے جان گے، بڑے مزے آن گے" ماسک نہ پہننے والوں کو مرغا بنادیا گیا، نعرے بھی لگوادیئے

Apr 26, 2021 | 22:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کئے جانے کے باعث حکومت نے پاک فوج کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس نے آتے ہی شہریوں کو ایس او پیز کا پابند بنانا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک نہ پہننے والے دو نوجوانوں کو سایہ دار ٹھیلے کے اوپر مرغا بنایا گیاہے۔ مرغا بنے ان پاکستانیوں سے " سب پھڑے جان گے، بڑے مزے آن گے" کے نعرے بھی لگوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ قتل کے الزام میں گرفتار

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مرغا بنانے کے اس اقدام کی کھل کر حمایت کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپیلوں اور پیار سے نہیں سمجھتی بلکہ اس کو سمجھانے کیلئے ڈنڈا استعمال کرنا ہی پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کادوران حراست تشدد کرنیوالے پولیس افسروں سے متعلق بڑا فیصلہ