سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

Apr 26, 2021 | 22:34:PM

(24 نیوز)شہرمیں کورونا کے بڑھتے کیسز، حکومت پنجاب نے دفتری اوقات کار تبدیل کر نےکافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا کی شدت میں اضافے کے بعد این سی او سی کے حکم کے مطابق دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں دفتری اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجےتک ہونگے۔بروز جمعہ دفتری اوقات کار صبح نو سے دوپہرایک بجے تک ہونگے۔ ویلفیئر ونگ نے نوٹ منظوری کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔

دوسری جانب گورنر ہائوس میں کورونا کی صورتحال پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔خصوصی دعا داتا دربار کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے کروائی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی، وفاق المدارس کے سربراہ حنیف جالندھری اور چیئر مین روایت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر علما شر یک ہوئے۔
 اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن اور ہمسائیوں کے ساتھ بہتر ین تعلقات کا حامی ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان نے بھارت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔ علما اکرام نے گورنر پنجاب کو یقین دلایا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں علما بھی حکومتی اداروں کیساتھ ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:"سب پھڑے جان گے، بڑے مزے آن گے" ماسک نہ پہننے والوں کو مرغا بنادیا گیا، نعرے بھی لگوادیئے

مزیدخبریں