پنجاب نے آٹے کی قیمت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آٹے کی قیمتوں میں پنجاب نے سب کو پیچھے چھوڑدیا، پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1333 روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1333 روپے تک پہنچ گئی، بلوچستان میں آٹےکے 20کلو کا تھیلا 1270 روپے میں فروخت ہونے لگا،سندھ میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1240روپے اور خیبر پختو نخوامیں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 473 روپے تک مہنگا ہوا، فیصل آباد میں آٹے کا تھیلا 473 روپے، گوجرانوالہ میں آٹےکاتھیلا 286 روپے تک مہنگا جبکہ سرگودھا میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی گھی اورآٹےکی طلب میں اضافہ، بعض اسٹورز پر آٹا اور چینی ختم ہوگیا،شہریوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور گھی کے حصول کیلئے مشکلات کاسامنا ہے۔ ایک شخص 10 کلو آٹا، 2 کلو گھی اور دو کلو چینی خرید سکتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 19 بنیادی ضرورت کی اشیا پرسبسڈی دی گئی ہے، 10کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں فروخت ہورہاہے اور فی کلو چینی 68 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ گھی 170روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسن لگانے کا فیصلہ