پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا دکاندار پر تشدد، ویڈیو وائرل

Apr 26, 2021 | 22:52:PM

( 24 نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے موبائل مارکیٹ کے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کا جھگڑاہو گیا، اسلم خان نے اپنے سکیورٹی گارڈ اور ساتھیوں کے ہمراہ موبائل مارکیٹ کے دکانداروں سے مار پیٹ کی ،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلم خان اپنے مسلح گارڈ اور ساتھیوں کے ہمراہ صدر عائشہ مارکیٹ باجوہ موبائل شاپ پر پہنچے ،بات چیت کے دوران اچانک ہاتھا پائی شروع ہوئی، جھگڑا ہوتے ہی گارڈ اور ساتھیوں نے دکانداروں پر تشدد شروع کردیا، اسلم خان کے ہمراہ آئے سیکورٹی گارڈ نے اپنی گن دکانداروں پر تان لی۔
فوٹیج میں اسلم خان کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے، واقعہ افطار کے وقت صدر موبائل مارکیٹ میں پیش آیا ، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کاکہناہے کہ جھگڑا موبائل فون کے معاملے پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں