پہلی بار آسکر ایوارڈ فیس بک نے بھی جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فیس بک کی زیرملکیت اوکیولوس رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور ای ایز ریسپان انٹرٹینمنٹ گیم اسٹوڈیو کی تیار کردہ مختصر دستاویزی فلم نے ڈاکومینٹری شارٹ کیٹیگری کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب گیم انڈسٹری پراجیکٹ نے آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔25 منٹ کی یہ فلم 'کولیٹی' فرنچ ریزیزٹنس کی سابق ممبر کولیٹی مارین کیتھرین کے گرد گھومتی ہے جو 74 سال میں پہلی بار جرمنی کا سفر کرتی ہیں۔کولیٹی نے اس کیٹیگری میں دیگر 4 فلموں کو شکست دی۔اس مختصر فلم کو انتھونی Giacchino نے تحریر کرنے کے ساتھ ڈائریکٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فلم"نومیڈ لینڈ" نے آسکر کا میلہ لوٹ لیا
فلم میں دکھائی جانے والی مرکزی کردار کی 92 ویں سالگرہ بھی 25 اپریل کو تھی۔کولیٹی مارین کیتھرین کو اپنے ماضی کی جانب سے لوٹنے کے لیے ایک طالبعلم نے تیار کیا تھا جس نے انہیں قائل کیا کہ وہ اس کیمپ میں جائے جہاں نازیوں نے ان کے بھائی کو قتل کیا تھا۔آسکرملنے پر ایک ٹوئٹ میں فلم ساز نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شا زیہ مری کی پی ڈی ایم اجلا س پر تنقید۔۔افطار پارٹی قرا ر دیدیا