نامور ٹی وی ادا کا ر نے کورونا ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا کی صورتحال کے بعد بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار گرمیت چوہدری نے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق کئی روز سے بھارت میں 3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے۔اب ان مشکلات میں بھارتی ٹی وی کے اداکار گرمیت چوہدری بھی سامنے آئے ہیں اور کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:سلمان خان بھی کورونا کیخلاف میدان میں آ گئے
گرمیت چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ پٹنا اور لکھنومیں عام لوگوں کیلئے الٹرا ماڈرن 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بنائوں گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں کے بعد دیگر شہروں میں بھی اسپتال قائم کروں گا ۔ مزید معلومات جلد ہی بتاوں گا۔
I have decided I will be opening ultra modern 1000 bed hospital in Patna and Lucknow for the common man. Followed by other cities. Need your blessings and Support. Jai Hind. Details will be shared soon.????????#CovidIndia #CovidHelp
— GURMEET CHOUDHARY (@gurruchoudhary) April 25, 2021
یا د رہے کہ بھارت میں دن بدن کورونا سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔بھارت کے اکثر ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سامنے آئی ہے۔اس کی کمی سے ہلاکتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔
اسے بھی پڑھیں:پہلی بار آسکر ایوارڈ فیس بک نے بھی جیت لیا