(ویب ڈیسک)دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون کانے تاناکا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانے تاناکا 2 جنوری 1903 میں جاپان کے جنوب مغربی علاقے فیوکیوکا میں پیدا ہوئی تھیں وہ جوانی میں نوڈلز اور رائس کیک کی دکان چلاتی تھیں اور 1922 میں شادی کی۔
ایک انٹرویو میں اپنی طویل زندگی کا راز بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ چہل قدمی اور سادہ غذا کا استعمال کرتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاضی ان کے پسندیدہ مضمون ہے جب کہ وہ کیلی گرافی بھی کرتی تھیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 2019 میں کانے تاناکا کو دنیا کی معمر ترین خاتون کے اعزاز سے نوازا تھا اور انھوں نے اس اعزاز کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نمرہ کی شاہ رخ سے دوستی کیسے ہوئی؟ والدہ نے سب کچھ بتا دیا