پی ٹی آئی کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امپورٹ کی جانے والی گندم پر سنگین بے قاعدگیاں ہوئیں،مبینہ طور پر کم قیمت والے متعدد ٹینڈرز منسوخ کر کے مہنگے ٹینڈرز کو منظور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ 4 سال میں پیدا ہونے والے گندم آٹا بحرانوں کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے،گزشتہ 2سال کے دوران سرکاری طور پر امپورٹ کی جانے والی 45 لاکھ ٹن کے لگ بھگ گندم کے ٹینڈرز کے طریق کار اور موصول ہونے والی پیشکشوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئندہ چند روز میں تشکیل پانے والی پنجاب حکومت کو بھی ہدایت کی جائے گی کہ وہ محکمہ خوراک میں 4سال میں ہونے والے متنازع معاملات اور سنگین شکایات کا بغور جائزہ لے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کوتنخواہ دینے کا معاملہ۔اہم خبر سامنے آ گئی
وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کے قریبی ساتھیوں نے ان شکایات اور اطلاعات کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ گزشتہ دو برس میں سرکاری سطح پر امپورٹ کی جانے والی لاکھوں ٹن گندم میں مبینہ طور پر سنگین بے قاعدگیاں ہوئیں اور کک بیکس و کمیشن لی گئی ہے۔ مبینہ طور پر کم قیمت والے متعدد ٹینڈرز منسوخ کر کے مہنگے ٹینڈرز کو منظور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر۔تحریک انصاف کے2 ارکان قومی اسمبلی گرفتار