سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بے قصور قرار

Apr 26, 2022 | 11:38:AM
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بے قصور قرار
کیپشن: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سیشن عدالت نے بشیر میمن کو منی لانڈرنگ سمیت تین مقدمات میں بے قصور قرار دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مؤقف پیش کیا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے ہیں،ایف آئی اے کا مؤقف تھا کہ بشیر میمن کسی مقدمے میں مطلوب نہیں،بشیر میمن نے عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں، عدالت نے کہا کہ ہم تفتیشی کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔ جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔