منحرف ارکان پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)منحرف اراکین پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی۔ الیکشن کمیشن نے ملتان سے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ اور ایم این اے رانا قاسم نون کو نوٹسز جاری کر دیئے اور 28 اپریل کو فلور کراسنگ کے حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سنی گئی منحرف اراکین کیخلاف کاروائی شروع ہوگئی ۔ الیکشن کمیشن نے احمد حسین ڈیہڑ اور رانا قاسم نون کو نوٹسز جاری کر دیئے،
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں اراکین کو 28 اپریل کو اسلام آباد طلب کرلیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت ملتان سے دونوں اراکین کو طلب کیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر کے مطابق پارٹی ٹکٹ پر جیتنے کے بعد دوسری جماعت کا ساتھ دینا فلور کراسنگ کے زمرے میں آتا ہے۔
الیکشن کمشنر کے مطابق این اے 154 کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ اور این اے 159 کے ایم این اے رانا قاسم نون کو باقاعدہ نوٹسز جاری کردیے ہیں ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم اختر خان نے کہا کہ فلور کراسنگ ثابت ہونے پر منحرف اراکین کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ؟؟درخواستیں جمع