تحریک انصاف کے2 ارکان قومی اسمبلی گرفتار 

Apr 26, 2022 | 12:05:PM
بڑی خبر۔تحریک انصاف کے2 ارکان قومی اسمبلی گرفتار 
کیپشن: گرفتاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس  میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ  کردی جس کے بعد پولیس نے دونوں ارکان اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے  ہی گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیس  میں ملوث پی ٹی آئی کے ایم این اے عطاء  اللہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کی جس کے بعد  دونوں ارکان قومی اسمبلی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی  کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آ گیا

خیال رہے کہ  گزشتہ ماہ 18 مارچ کو تحریک انصاف کے دونوں ارکان قومی اسمبلی اور کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا تھا اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر وہاں موجود پی ٹی آئی کے منحرفین ارکان تک پہنچنے کی کوشش کی۔

 ایم این اے عطاء  اللہ اور فہیم خان

بعد ازاں بگڑتی  سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سابق وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے دونوں ارکان قومی اسمبلی عطاء اللہ اور فہیم خان کو  گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا ۔