(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں 14 نئے وزراء کو شامل کرلیا گیاجس کے بعد مجموعی تعداد 16 ہوگئی۔
سردار تنویر الیاس نے عبدالقیوم نیازی کے استعفیٰ دینے کے بعد 14 ویں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، سابق وزیراعظم کیخلاف ان کی اپنی کابینہ کے اراکین نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے مزید 14 وزراء نے حلف اٹھالیا، صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری نے نئے وزراء سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل دو وزراء خواجہ فاروق اور چوہدری اخلاق نے حلف اٹھایا تھا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری علی شان، چوہدری محمد اکبر ابراہیم، چوہدری محمد رشید، عبدالمجید خان، چوہدری ارشد حسین، چوہدری اظہر صادق، ظفر اقبال ملک، نثار انصر ابدالی، سردار فہیم اختر ربانی، اکمل سرگالا، چوہدری مقبول احمد اور چوہدری یاسر سلطان شامل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر۔امتحانات کا شیڈول پھر تبدیل
واضح رہے کہ وزراء کے قلمدانوں کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سے لاپتہ دعا زہرا کا ویڈیو بیان جاری۔ اہم انکشافات