پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے عثمان بزدار کابڑا فیصلہ

Apr 26, 2022 | 12:43:PM
حمزہ شہباز ، بزدار حکومت
کیپشن: حمزہ شہباز اور عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے قریبی ساتھیوں و قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔اس دوران انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک پنجاب کی اگلی حکومت کے متعلق فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک کے لئے نگران کابینہ کا اعلان کیا جائے تاکہ صوبے کے معاملات کو احسن انداز سے چلایا جا سکے۔نگران وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد صوبے کی بہتری کے لئے نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںپی ٹی آئی  کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آ گیا
خیال رہے کہ عثمان بزدار کے یکم اپریل کو استعفی قبول ہونے کے بعد پنجاب کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور مستعفی ہونے سے اب تک عثمان بزدار نگران وزیراعلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی