(24 نیوز)سکولوں میں قرآن کی لازمی تعلیم پر عملدرآمد کے لئے مانٹیرنگ ٹیمیں 26 اپریل سے سکولوں کا وزٹ کریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق قرآن مجید کی لازمی تعلیم کیلئے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیمیں کل سے سکولوں کا سرپراز وزٹ کریں گی۔
ٹیمیں سکولوں میں قرآن لازمی تعلیم کو بطور الگ مضمون اور اس کے پریڈ کو یقینی بنائیں گی، سکولوں میں بنائے گئے ٹائم ٹیبل کا بھی جائزہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر۔امتحانات کا شیڈول پھر تبدیل
مذکورہ ٹیمیں سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کمپیوٹر لیبز، سکولوں کی صفائی کا بھی جائزہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سے لاپتہ دعا زہرا کا ویڈیو بیان جاری۔ اہم انکشافات