نوازشریف کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے تھے لیکن سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کر دیا۔نوازشریف نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارنا چاہتے تھے مگر ان کے ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکرنے سے منع کیا ہے ۔ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ کوئی بھی طویل سفر کرنے سے پہلے ان کی صحت کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں میں حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ کون کون سعودی عرب جائیگا؟