سابق امریکی صدرٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے
ٹرمپ توہین عدالت کے مرتکب قرار ۔عدالتی حکم پرعمل تک روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرتوہین عدالت کر کے بری طرح پھنس گئے۔عدالت نے انہیں فیصلے پرعملدرآمد تک روزانہ 10 ہزارڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدرٹرمپ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضروری دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ اٹارنی جنرل کا دفتر سابق امریکی صدرکی کمپنی کے خلاف 2سال سے تحقیقات کررہا ہے جس کے دوران متعدد مالی بے ضابطگیوں اورجعلی دستاویزات سامنے آئی ہیں۔
نیویارک کے جج نے سماعت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا مرتکب قراردے دیا۔جج آرتھر اینگورن نے فیصلے میں کہا کہ سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ عدالتی حکم پرعمل نہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اورجب تک وہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرتے انہیں روزانہ 10 ہزارڈالرکا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
ٹرمپ کی وکیل کا کہنا ہے کہ فیصلے کیخلاف اپیل کی جائے گی۔ فیصلے سے احترام کے ساتھ اختلاف کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔حمزہ شہباز حلف برداری معاملہ۔لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی