عام انتخابات کب ہونگے ۔۔وزیراطلاعات کا اہم بیان آگیا

الیکشن کمشنر کیوں استعفا دیں۔ وقت آچکا عوام کا ہاتھ اور آپ کا گریبان ہوگا ۔مریم اورنگ زیب

Apr 26, 2022 | 19:13:PM
مریم اورنگ زیب۔الیکشن۔وقت۔استعفا۔عمران خان۔فنڈنگ
کیپشن: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے ہی الیکشن کروانا ہے،الیکشن کمشنر کیوں استعفا دیں۔ وقت آچکا ہے کہ عوام کا ہاتھ اور آپ کا گریبان ہوگا ۔عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ نہیں ،فارن فنڈنگ کیس میں جواب دیں ،فارن فنڈنگ کے ذریعہ منی لانڈرنگ کرتے ہوئے جو ڈالرز آئے وہ کدھر گئے؟ حساب تو دنیا پڑےگا ۔
منگل کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی میں کنفیوشس سنٹر سے باہر دھماکہ میں تین چائینز جاں بحق ہوئے ہیں جس کی مذمت کرتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں،یہ وزیراعظم کی ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت سے مل کر ایسے واقعات کا تدارک کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ دوہفتے پہلے اقتدار پر موجود لوگ پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے،ان لوگوں نے مہنگائی کو 16 فیصد تک پہنچادیا،ملک کو43 ہزار ارب روپے قرض میں جکڑ دیا،اب وہ کہتے ہیں دو ہفتے میں ملک میں مہنگائی ہوگئی،یہ کہتے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہوگئی؟،خواجہ آصف نے کہا تھا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے پاکستان کے عوام کو دوبارہ اندھیرے میں ڈبودیا،جب ان عہدوں پر یہ مسلط تھے تو بات نہیں طعنے دیتے تھے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کا آپ نے جواب دینا ہے،سولہ سے زائد اکاﺅنٹس کا آپ نے جواب دینا ہے،آپ الیکشن کمیشن پر حملہ نہ کریں جواب دیں،فارن فنڈنگ کے ذریعہ منی لانڈرنگ کرتے ہوئے جو ڈالرز آئے وہ کدھر گئے۔ الیکشن کمیشن کے آفسز کے باہر احتجاج کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ کہیں پچاس لوگوں نے کہیں سو لوگوں نے حملے کئے،انہوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کئے،ہمیں امید تھی یہ فارن فنڈنگ کا جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ستر لاکھ ڈالرز ذاتی ملازمین کے اکاﺅنٹس میں منگوائے گئے ،شوکت خانم کے عطیات کو پی ٹی آئی کو منتقل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ آپ الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی آپ کی وجہ سے ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پر دستخط آپ کے وزیرخزانہ کرکے آئے تھے،آپ کا پھیلایا گند صاف کرنے کےلئے آئی ایم ایف گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے ستائیس بجلی گھر بند تھے،بجلی گھروں کی مرمت نہیں کی گئی،ایندھن نہیں خریدا گیا جس کی وجہ سے بجلی گھر بند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں زیرو بجلی کرکے گئے تھے،ستائیس میں سے بیس بجلی گھر چل گئے ہیں،سات مئی کو ایندھن کا انتظام ہوجائے گا،یکم مئی سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے سستا آٹا اور سستی چینی کا رمضان بازاروں میں انتظام کیا،آپ لوگوں نے چار سال تک ملک کو لوٹا،آپ لوگوں نے دوکروڑ لوگوں کو بے روزگار کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ منافقت نااہلی غنڈہ گردی کا برانڈ عمراں خان ہے،دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کرو۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے ان کی فسطائیت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو کشمیر فروشی کا جواب دینا ہوگا،ڈالرز مہنگے ہونے کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کو جو ڈیزل نہیں مل رہا اس کی وجہ عمران خان ہے،مہنگائی آنے والی ہے تو اس کے ذمہ دار عمران آپ ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہباز شریف تو دن رات عوام کے ریلیف کےلئے کام کررہے ہیں،آپ پروپیگنڈا اور جھوٹ بولنا اب بند کرو، معاشی دہشت گردی کا جواب دو۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہم کام کرکے عوام کو دکھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تمام دورے سرکاری طور پرکئے ،سعودی عرب کا پورا وزٹ کا خرچ شہباز شریف کرےگا۔ انہوں نے کہاکہ فارن آفس کا جو خط چل رہا ہے اس کی وزیراعظم نے کوئی ہدایت نہیں کی کہ پی آئی اے کو خط لکھے،تمام لوگ اپنے اخراجات خود ادا کریں گے۔ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے،بطور وزیراعلیٰ بھی شہباز شریف کے تمام سرکاری دورے اپنے ذاتی خرچ پر ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا آفیشل وفد تیرہ افراد پر مشتمل جو دورے پر جارہا ہے،اتحادی بھی تمام ذاتی اخراجات پر جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں پر سابقہ وزیراطلاعات نے الزامات لگائے جس کی مذمت کرتی ہوں کوئی صحافی سرکاری خرچ پر دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ نہیں جارہا،یہ سعودی وزٹ ذاتی خرچ پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائےگی۔انہوں نے کہاکہ فرح گوگی صاحبہ کے اثاثوں میں جو اضافہ ہے اس کی تفصیلات میڈیا کو دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فرح گوگی عمران کی اہلیہ کی فرنٹ مین ہیں،ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی جو وسائل سے ہٹ کر ہیں ،عوام کو ملک لوٹنے والوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔
مریم اورنگ زیب۔الیکشن۔وقت۔استعفا۔عمران خان۔فنڈنگ