عمران خان کا دورہ پشاور۔۔کارکنوں کو اہم پیغام
پوری قوم کو اسلام آباد لاکر امریکا کو پیغام دوں گا کہ پاکستان کٹھ پتلی نہیں۔ عمران
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں پوری قوم کو اسلام آباد لے کر جاؤں گا اور امریکا کو یہ پیغام دوں گا کہ پاکستان کٹھ پتلی نہیں ہے،ایک امپوٹڈ حکومت بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کی گئی،ہم نے اسے ناکام بنا نا ہے ،ہم سوائے اللہ کے کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کر جو حکومت بنائی گئی ہے اس حکومت کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔
پشاو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں یہاں آپ سب کو اسلام آباد کی کال دینے آیا ہوں، لیکن اس قبل آپ نے گلی محلے میں نکل کر لوگوں کو تیار کرنا ہے تاکہ ہم حقیقی آزادی حاصل کر سکیں۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک سازش کے تحت نوازشریف، شہباز شریف، اور زرداری جیسے ڈاکوؤں کو ہمارے سروں پر بٹھادیا گیا، 30 سال سے یہ ملک کا پیسہ چوری کر رہے ہیں، باہر انہوں نے اپنے بڑے بڑے محل بنا رکھے ہیں، یہ لوگ ملک کو لوٹنے کے لئے پاکستان آتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان بننے کے بعد یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم اور فیصلہ کن وقت ہے، میں اپنی قوم کو اسلام آباد لے کر آونگا اور سازش کرنے والے امریکا کو یہ پیغام دوں گا یہ ایک آزاد ملک ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سوائے اللہ کے کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔عمران خان نے امریکا نے 1950 کی دہائی میں بھی حکومت تبدیل کی وہاں بھی انہوں نے یہی کیا پہلے میڈیا پر پیسہ لگایا اور سارے میڈیا کو حکومت کے خلاف کیا پھر پارٹی کے سیاستدانوں کو خریدا اور اپوزیشن کے مظاہرے کروائے، انہوں نے چیلی میں بھی یہی کیا اور ایسا ہی انہوں نے پاکستان میں بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ امریکا میں یہ ایسے وقت میں کیا جب ہماری حکومت میں بیرونی خسارہ سب سے کم ہوا، ہمیں20 ارب ڈالر کا تاریخی خسارہ ملا اور 3 سال کے ہم نے اس خسارے کو اتنا کم کردیا کہ 11 میں سب سے کم خسارہ ہماری حکومت میں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہماری معیشت 5.6 فیصد پر بڑھ رہی تھی، ساری دنیا میں سب سے کم مہنگائی پاکستان میں تھی، ساری دنیا میں سب سے بہتر طریقے سے پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو پایا ہے، پاکستان نے کورونا وائرس سے اپنے لوگوں کو بھی بچایا، معیشت کو بھی بچایا اور اس پر قابو بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت وہ حکومت ہے جس میں فیکٹریاں لگائی گئیں نہ ہی رشتہ داروں کو اوپر لایا گیا، ہماری حکومت اس وقت گرائی گئی جب انہوں دیکھا کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا اور اس ٹیکس کے پیسوں سے ہم نے اپنے لوگوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کردی۔انہوں نے کہاکہ تمام تر میڈیا اور اپوزیشن پروپیگنڈا کے باوجود ہماری حکومت صحیح راستے پر نکلی ہوئی تھی جب اوپر کرپٹ ترین لوگوں کو حکومت میں بٹھاتے ہیں تو قوم تباہ ہوتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے حکومت میں آتے ہی ان کے کیسز کے تفتیشی افسروں کو ہٹا کر اپنے من پسند افسروں کو عہدوں پر تعینات کیا، اب یہ اپنے کیسز ختم کروائیں گے، اب یہ اپنے کیسز کے لئے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایف بی آر کو بھی تباہ کریں گے کیونکہ انہوں نے اپنا ٹیکس بچانا ہے یہ ملک کے سارے اداروں تباہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم سرکاری افسروں کو بڑے ڈاکوو¿ں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہتے تو وہ ڈرتے تھے کہ یہ اقتدار میں آکر ہمارے خلاف کارروائی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم 27 ویں شب کو اس ملک کے مستقبل کے لئے دعا کریں گے میں خود مولانا طارق جمیل کے ساتھ دعا کروں گاتاکہ ہم اپنے بچوں کو مستقبل محفوظ کر سکیں، لوگ بڑی تعداد میں اس شب دعا میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سربراہ مسلم لیگ (ن) کے نمائندے ہیں، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائے لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی، اگر تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی جائے تو اس میں صرف پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ جائز ہوگی۔ ہم نے اس کے خلاف ایک سوشل میڈیا پر دستخی مہم کا آغاز کیا ہے، یہ ہمیں نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ تمام کارکن الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج اور سوشل میڈیا کیمپئن کا حصہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں۔عام انتخابات کب ہونگے ۔۔وزیراطلاعات کا اہم بیان آگیا