جامعہ کراچی خودکش دھماکا،رجسٹرار نے اہم اعلامیہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد کل تدریسی اور غیر تدریسی عمل معطل رہے گا۔
رجسٹرار جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج پیش آنے والے بدقسمت واقعے کے باعث جامعہ میں 27 اپریل کو تدریسی اور غیر تدریسی عمل معطل رہے گا۔
دوسری جانب قائم مقام وائس چانسلر نے جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کی جانچ کےلئے کمیٹی بنادی ہے، 3 رکنی کمیٹی کنوینر اور دو ممبران پر مشتمل ہوگی ،ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اسلامک ہسٹری ڈاکٹر محمد زبیر کنوینر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف سماعت 28 اپریل کو ہو گی، الیکشن کمیشن