گرفتاریاں کب ہونگی۔ مریم نواز نے عمران خان کو آگاہ کر دیا

Apr 26, 2022 | 21:35:PM

 (24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ان کی سابق کابینہ پکڑی جائے گی۔
 ٹویٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم اور تمہاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی۔ انہوں نے مزید لکھاکہا کہ انشاءاللہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمہارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔


یہ بھی پڑھیں۔آرمی چیف کی تعیناتی۔۔وزیر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

مزیدخبریں