چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ن لیگ اور پی پی کے درمیان معاملات ملک اورقوم کے مفاد میں ہیں ، ہم ملکر کام کریں گے،ہمارا ایک نامکمل مشن ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کیاجائےگا،نئے چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کررہے ہیں ، تمام اداروں نے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے،ان کا کہناتھا کہ اپنی ذات سے آگے سوچنا ہے کہ قوم کے مفاد میں کیا ہے، اسی طریقے سے ہم پاکستان کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نے خان صاحب کے سلیکٹڈ نظام کو ختم کردیا ہے ، عمران خان نے کسی پر بیٹھے رہنے کا خواب دیکھا، 4 سال میں گھر بھیج دیا،سلیکٹڈ نظام نے معیشت کو نقصان پہنچایا،ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے، اس طرح مسائل کا حل نکال سکتے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی سے ہم حل نکال سکتے ہیں ،ہم سمجھتے ہیں الیکشن اصلاحات بہت ضروری ہیں ، شفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ 2018 کی سلیکشن دوبارہ نہ ہو،اس منزل پر پہنچنے کیلئے اداروں کا غیر متنازعہ رہنا ضروری ہے،خان نے الیکشن کمیشن کے پرکاٹنے کی کوشش کی جسے پورا نہیں ہونے دیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پہلے کہتے تھے کہ پہلے احتساب پھر انتخاب،ہم کہہ رہے ہیں پہلے اصلاحات پھر انتخاب،اصلاحات کے بعد عوام کو موقع دے سکتے ہیں ، نمائندے خود منتخب کریں، پھر ہم پاکستان کو اصل طریقے سے ساری مشکلات سے نکال سکتے ہیں ، یہ روایتی کولیشن حکومت نہیں، یہ اتحاد پہلی بار پاکستان میں ہوا ہے ، ایک ذمہ دار آدمی کو لیڈر آف دی ہاﺅس کا عہدہ ملا ہے، شہبازشریف نے جو باتیں کیں اس کو ہم ویلکم کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر کارڈ سے ان کا نام ہٹایا گیا،غریب خواتین سے بی آئی ایس پی کی رقم چھینی گئی ، شہبازشریف نے تقریر میں کہا کم از کم اجرت25 ہزار ہو گی ، ہم نے بھی بڑے بڑے لوگوں سے کہا کہ مزدور کو تنخواہ زیادہ دیں ،پیپلزپارٹی سمجھتی ہے لوکل ایکٹ کے بارے میں بہتری لانی ہے ،ہم مانتے ہیں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بہتری کی گنجائش ہے ۔(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے،سازش پرجوڈیشل کمیشن بنانے پر اعتراض نہیں،عمران خان جوڈیشل کمیشن اپنی حکومت میں بناتے،کل اسلام آباد پہنچ کر عہدے کا حلف اٹھاﺅں گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا،سی ای سی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے،یہ واقعات ہمارے بلوچ بہن بھائیوں کے نام پر کئے جارہے ہیں ، یہ حملہ ہمارے بلوچ بھائیوں کی ترقی پر سب سے بڑا حملہ ہے،یہ دہشتگردی پاکستان کے امن کیخلاف سازش ہے ، اس دہشتگردی کا جواب ہر سطح پر ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ نوجوانوں سے کہتا ہوں ہمیں ہے آپ کے ایشوز ہیں ، ہم سمجھتے ہیں پرامن جدوجہد کرکے اپنے حقوق حاص کر سکتے ہیں ، پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے ، سلیکٹڈ نظام کیخلاف ہماری جمہوری پرامن جدوجہد ہے،پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے عوام کو مبارکباد پیش کی ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوئی ، جیالوں نے سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرکے عوام کو نجات دلائی ہے ، پاکستان کی تاریخ غیر جمہوری طریقوں سے بھری پڑی ہے، ہم نے مثال قائم کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نئی حکومتوں کو جمہوری طریقے کار سے چیلنج کیا جائے گا، پاکستان کی تاریخ میں آئین کو کاغذ سمجھ کر پھاڑا گیا،متنازع ادارے سے آئینی ادارے کی طرف بڑھ سکتے ہیں ، عمران کی اداروں کو ٹائیگرز فورس میں تبدیل کرنے کی سازش ناکام ہو ئی ، ان کا کہناتھا کہ عمران لیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہیں کبھی عدالت کے پیچھے پڑ جاتے ہیں ۔کچھ دن پہلے لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی ، ایک میٹنگ دفتر میں ہوئی ، دوسری بار افطار کیلئے میاں صاحب نے گھر بلایا۔
یہ بھی پڑھیں: دعازہرہ سے کس طرح رابطہ ہوا، لڑکی کیسے لاہور آئی؟ شوہر ظہیر کا اہم بیان