(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ۔پاکستان میں بی ایم جی ایف کے تعاون سے جاری صحت عامہ اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق پولیو کے خاتمے اور پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئےبل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بی ایم جی ایف کے ساتھ اپنے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیراعظم نے فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھا ہے,بی ایم جی ایف کی جانب سے فراہم کی جانے والی انمول مدد کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا، موجودہ حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے 15 ماہ بعد 2022 میں پولیو وائرس کے پہلے کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی Strategy کامیاب ۔۔نجم سیٹھی نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی