توشہ خان۔۔میاں صاحب آ ئیں گے توتمہیں لگ پتہ جائے گا۔۔مریم نواز
تم تو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی۔دیکھ لو نواز شریف کا بھائی وزیراعظم اور بھتیجا وزیر اعلیٰ ہے۔ تم زخم چاٹتے رہو۔ورکرز کنونشن سےخطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا نام آج سے توشہ خان ہے۔توشہ خا ن تم تو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی۔دیکھ لو نواز شریف کا بھائی وزیراعظم اور بھتیجا وزیر اعلیٰ پنجاب ہے تم زخم چاٹتے رہو۔اب میاں صاحب بھی واپس آئیں گے او ر جب میاں صاحب واپس آئیں گے تو تمہیں لگ پتہ جائے گا۔
گزشتہ شب یہاں حلقہ این اے128میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا آپ کو مبارک ہو نا اہل سے آپ کی جان چھوٹ گئی،2018 میں چھینا گیا مینڈیٹ واپس لے لیاہے ۔اب نیازی رورہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر نواز شریف نے میری سیاست ختم کر دی۔کہاتھا نا جتنا اچھلنا کودنا ہے کود لونواز شریف لمبی ریس کا گھوڑا ہے۔
ؒمریم نواز نے کہاتم نے نواز شریف کا کیا مقابلہ کرنا ہے تمہاری تو شہباز شریف کا سن کر ٹانگیں کانپتی ہیں۔کہاں تم کہاں شہباز شریف۔یہ انتخابات انتخابات کا راگ کیوں الاپ رہے ہو۔ انہوں نے کہا یہ جانتا تھا ن لیگ کی حکومت آئے گی تو سب کچھ کھل کر سامنے آجائے گا کرپشن کے کچے چھٹے کھل جائیں گے۔اب رونا دھونا بند کرو اور مقابلہ کرو۔مسلم لیگ ن اتخابات سے نہیں ڈرتی۔
لیگی رہنما نے کہایہ اپنی کارکردگی کے بارے میں کچھ نہیں بول سکتا اس کے پلے کچھ نہیں۔چیلنج کرتی ہوں عمران ایک منٹ ہی اپنی کارکردگی کے حوالے سے بول لے۔عمران خان تمہیں حساب دینا پڑے گا۔فرح خان کا پوچھا تو سر جھکا کر بھاگ گئے۔میرے تحفے میری مرضی نہیں چلے گی۔تحفے بھی ریاست کے مرضی بھی ریاست کی۔تمہارا اگر فرح خان سے کوئی تعلق نہیں تھا تو اسے فرار کیوں کرایا۔انہوں نے کہاایک تھا کورونا وائرس اب ایک ہے رونا وائرس۔پہلے ورلڈ کپ لئے پھرتا رہا اب سازشی خط لئے پھر رہا ہے۔پہلے 22سال کپ لئے پھرتا رہا اب22سال خط لئے پھرے گا۔مریم نے مزید کہاعمران آخری وقت تک منتیں کرتا رہا زرداری کے پاس دوست بھیجتا رہا جب کچھ نہ ہوا تو عالمی سازش لے آیا اب اس کی پسمت میں صرف رونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔عمران کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی، کل عہدے کا حلف اٹھاﺅں گا، بلاول بھٹو