کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت، فائرنگ سے نوجوان زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوگیا۔
کراچی پولیس کے مطابق ملزمان نے زخمی نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیے: گھوٹکی،مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔