قومی جونیئر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیر آفتاب انتقال کرگئے
بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آفتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق جونیئر فٹبال کپتان منیر آفتاب انتقال کرگئے، 26 سالہ منیر آفتاب گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
گردوں کے امراض میں مبتلا سابق جونیئر فٹبال ٹیم کے کپتان منیر آفتاب طویل عرصے سے زیر علاج تھے، انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
آفتاب منیر دفاعی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا کرتے تھے، انہوں نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کی جبکہ وہ انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو 2 ماہ کی توسیع دے دی
مرحوم کا تعلق کراچی کے مشہور علاقے لیاری سے تھا جبکہ وہ نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آفتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین معصوم بچے سوگوار چھوڑے ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر چھ ماہ ہے۔