ثاقب نثار کا جرم وطن بیچنے سے کم نہیں:پرویز رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثاقب نثار اپنے حلف کی غداری کے مرتکب ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیان پر ردعمل میں پرویز رشید نے کہا کہ ثاقب نثار کے جرائم دھرتی ماں کو فروخت کرنے کے جرم سے کم نہیں ہیں، وہ جوڈیشل انجینئرنگ کے حربوں سے آئین اور قانون کو قتل کرنے کے مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا دور زحمت جوڈیشل مارشل لاء کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے جب تعصب، جانبداری اور سازش کی پرورش ہوئی، ثاقب نثار اپنے حلف سے غداری کے بھی مرتکب ہوئے، آپ جیسے کرداروں کو قانون اپنی گرفت میں لینا چاہیے۔