شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی، کراچی میں بادل برسنے کا امکان

Apr 26, 2023 | 11:02:AM

(عادیہ ناز، کومل اسلم) کراچی میں رواں ہفتے تیز بارشوں کا امکان ہے تاہم شہر لاہور اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

کراچی میں رواں ہفتے بارشوں کے باعث شہر میں گرم اور مرطوب موسم میں کمی آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اپریل سے یکم مئی تک شہر میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 

موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 5 ناٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں :لیبیاکے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹنےسے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق

دوسری جانب شہر لاہور میں سورج کی کرنوں کیساتھ ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔دوپہر کے اوقات میں سورج کی تپش سے گرمی کی شدت کا امکان ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 23ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 37ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں فضائی آلودگی میں اضافے سے لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 180 ریکارڈ کی گئی۔

سید مراتب علی روڈ 185،شاہدرہ میں آلودگی کی شرح 182 ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 180 ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 157ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں