عید گزرتے ہی ڈالر مہنگا

Apr 26, 2023 | 11:15:AM

(ویب ڈیسک )عید کی چھٹیوں کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے،انٹربینک میں ڈالر 1.03 روپے مہنگا ہوکر 284.50 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن ڈالر 283 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری دن کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 218 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 226 پر آ گیا۔

عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن 100 انڈیکس 41 ہزار 7 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیںپیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبر،مصدق ملک نے خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں