(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی طرف سےپی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کی مذمت کی گئی ہے۔سیکرٹری ہائیکورٹ بار رضوان شبیر کیانی نے مذمتی نوٹس جاری کر دیا۔
مذمتی نوٹس میں ان کا کہنا تھا کہ ممبر اسلام آباد بار ملیکہ بخاری ایڈووکیٹ کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری کرکے ملوث افراد کو سزا دلوائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ بار اپنے معزز ممبران کی عزت نفس اور حقوق کے لیے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔