ایلون مسک اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لاکھوں ڈالر کیسے کماتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹوئٹر اور سپیس ایکس کمپنی کا مالک ایلون مسک اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لاکھوں ڈالر کیسے کماتا ہے کیلکولیشن سامنے آ چکی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 1.2 ملین ڈالر سالانہ کماتے ہیں. ایلون مسک کی جانب سے جاری کیے گئے ’ٹوئٹر کریٹر پروگرام‘ سے ٹوئٹر پر مواد تخلیق کرنے والے افراد اپنے ’ایکسکلوژو کنٹنٹ‘ سے ڈالرز میں کمائی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد ڈالر کمزرو،ریٹ گر گیا
گزشتہ برس 2022 میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا، مسک کی جانب سے اس میں کئی تبدیلیاں کی گئیں جن میں سب سے زیادہ متنازع ’ٹوئٹر بلیو‘ رہا۔ اس تبدیلی کے ذریعے اب صارفین سے فیس وصول کی جاتی ہے جو اپنے پروفائل پر بلیو ٹک حاصل یا برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ٹوئٹر کی جانب سے ’ٹوئٹر بلیو‘ کو سبسکرائب کرنا ایک تصدیق شدہ ہینڈل حاصل کرنے کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کریٹر سبسکرپشن پروگرام کی بھی شروعات کی گئی ہے کہ تاکہ کنٹنٹ کریٹر اپنے تخلیق کردہ مواد کو مناسب قیمت پر فروخت کر سکیں۔
Content creators may wish to enable subscriptions on this platform.
— Elon Musk (@elonmusk) April 24, 2023
Just tap on Monetization in settings. pic.twitter.com/CmD06Mczmn
ایلون مسک کی جانب سے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے وضاحت پیش کی گئی کہ ٹوئٹر سبسکرپشن پروگرام کس طرح کام کرتا ہے اور مسک کی جانب سے سکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا گیا کہ کنٹنٹ کریٹر جو اس فیچر کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ صرف سیٹنگ میں جا کر مونیٹائزیشن پر کلک کریں۔
اور پڑھیں: ملیکہ بخاری کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی مذمت
مسک کی جانب سے شیئر کیے گئے سکرین شاٹ میں واضح ہے کہ ان کے 24 ہزار 700 سبسکرائبر ہیں اور 136 اعشاریہ 4 ملین فالورز ہیں، اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اسرار کیا جا رہا ہے کہ ایلون مسک اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کتنا کما لیتے ہیں کیونکہ انہوں نے الگورتھم میں بہت سے تبدیلیاں کی جس کی وجہ سے ان کو زیادہ ویوز ملے ہیں۔
ٹوئٹر ریونیو بریک ڈاؤن کے مطابق امریکہ میں سبسکرپشن فیس 4.99 ڈالر فی مہینہ ہے جس میں سے ایپ فیس اور ٹوئٹر کا شیئر کاٹ کر تخلیق کاروں کو 3.39 ڈالر ملتے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف الیکس کوہن نے حساب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہر ایک سبسکرائبر مسک کو ماہانہ 4 ڈالر ادا رہا ہے اس حساب سے ایک سال میں وہ تقریباً 12 لاکھ امریکی ڈالر ( 34 کروڑ 16 لاکھ 22 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کما رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اگلے ایک سال تک ٹوئٹر کسی بھی صارف سے مونیٹائزڈ مواد کے عوض ملنے والی رقم سے کچھ بھی اپنے پاس نہیں رکھے گا۔