(24نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ چین کا پہلا دن،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 روزہ دورے پرچین میں ہیں،آرمی چیف کا چین کے سرکاری دورے پرتپاک استقبال کیاگیا،بی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا،آرمی چیف نے بی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات میں باہمی سلامتی کے امور، فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں پاک چین فوجی سربراہوں کی جانب سےخطے میں امن واستحکام کو برقرار رکھنے اورفوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی ایل اے آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا،آرمی چیف نے تربیت کے اعلیٰ معیاراور فوجیوں کی طرف سے پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
چار روزہ دورے کے دوران آرمی چیف مزید چینی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد ڈالر کمزرو،ریٹ گر گیا