اسحاق ڈار نےاوورسیزپاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Apr 26, 2023 | 12:50:PM

(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ امریکی ڈالر میں رقم ادا کرنے والے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اوور سیز کے منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے،ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے ، نیلور ہائٹس کی بیلٹنگ 8 مئی 2023 سے پہلے مکمل کی جائے ۔

اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے کھلی نیلامی کی بنیاد پر کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی،اسحاق ڈار کو بریف  کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگلے مرحلے میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئےسی 14 اور سی 16 سیکٹرز میں پلاٹوں کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی،سی ڈی اے میں سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے خصوصی سہولت ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کُری اور اوورسیز انکلیو کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ،مئی 2023 کے وسط تک سی 14 اور سی 16 سیکٹرز میں پلاٹوں کی نیلامی کی سکیم تیار ہو جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبر،مصدق ملک نے خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں